Liar [Urdu translation]
Liar [Urdu translation]
میں جھوٹی ہوں تم جھوٹے ہو
کیا تم مجھے دیکھ رہے ہوتے ہو
جب میں تمہھارے بازووؑں میں سوئی ہوئی ہوتی ہوں؟
اب مجھے لگتا ہے
اُن زخموں کو ٹھیک کرنے کا وقت آ گیا ہے
ہم ہمیشہ کے لیے دشمن نہیں رہ سکتے
آج رات میرے ساتھ آ سکتے ہو تم
کھیلتے وقت ہم دونوں ایک ہی طرف ہوا کرتے تھے
اور اب ہمیں فقط لڑنا آتا ہے
میں جھوٹی ہوں تم جھوٹے ہو
میری آنکھوں میں مت دیکھو
میں جھوٹی ہوں تم جھوٹے ہو
ہم جھوٹ کی آڑ میں کھڑے ہیں
میں جھوٹی ہوں تم جھوٹے ہو
میری روح میں مت داخل ہو
میں جھوٹی ہوں تم جھوٹے ہو
میرا دل پتھر کی طرح ہے
جب تم میری جانب دیکھتے ہو
مجھے سب درد بھول جاتے ہیں
اور جب میں لوٹنے لگوں
تو تم سب الزام مجھ پر ڈال دیتے ہو
ہم ہمیشہ کے لیے دشمن نہیں رہ سکتے
کوئی سنھرا اصول نہیں ہے میری جان
کھیلتے وقت ہم دونوں ایک ہی طرف ہوا کرتے تھے
بتاؤ اب کون جیتے گا
نہیں نہیں نہیں میں ان جھوٹوں سے تنگ آ گئی ہوں
نہیں نہیں نہیں ہم اکٹھے رہیں یا الگ ہو جائیں
نہیں نہیں نہیں میری آنکھوں میں مت دیکھو
نہیں نہیں نہیں تم مجھے توڑ سکتے ہو، میرے دل کو گلا سکتے ہو
میں جھوٹی ہوں تم جھوٹے ہو
میری آنکھوں میں مت دیکھو
میں جھوٹی ہوں تم جھوٹے ہو
ہم جھوٹ کی آڑ میں کھڑے ہیں
میں جھوٹی ہوں تم جھوٹے ہو
میرے دل میں مت داخل ہو
- Artist:Sandra N
- Album:Single